پاکستان اور ازبکستان کا زرعی شعبہ میں تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے زرعی شعبہ میں تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ تعاون اور معاونت سے زراعت کے شعبے کو جدت اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے ازبکستان کے سفیر فرقت اے سیڈیکو کے این اے آر سی کے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے زرعی شعبہ میں تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ تعاون اور معاونت سے زراعت کے شعبے کو جدت اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے ازبکستان کے سفیر فرقت اے سیڈیکو کے این اے آر سی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دونو ں ممالک میں زراعت کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لحاظ سے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور زرعی شعبہ میں ٹیکنالوجی اور جدت کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ جات جن میں زرعی مشینری ، پراسسڈ فوڈ، خشک میوہ جات، کپاس، دودھ اور اس سے بننے والی مصنوعات اور لیدر شامل ہیں کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر یوسف ظفر نے ازبکستان کے سفیر کو بتایا کہ زرعی شعبہ جات پاکستان میں بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پاکستان کی معیشت میں زرعی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شعبہ ملک کی جی ڈی پی میں 70فیصد کا شراکتدار ہے اور ملک کی 45 فیصد لیبر فورس اس شعبہ سے منسلک ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ ازبکستان کی زرعی مشینری پاکستان میں استعمال ہونے والی زرعی مشینر ی سے بہت حد تک بہتر ہے ۔

Leave a Reply