پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کے 75 سال، انڈونیشین ایکسپو 2025 کا باضابطہ افتتاح

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جمہوریہ انڈونیشیا کے 75 سالہ تعلقات پر انڈونیشیا کے سفیر چاندرا ڈبلیو سکوٹجو نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انڈونیشین ایکسپو 2025 کا باضابطہ افتتاح کیا۔یہ دو روزہ ایونٹ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ سنگ میل کی یاد میں منعقد ہو رہا ہے جو باہمی احترام، ثقافتی قربت اور بہتر دنیا کے مشترکہ خیالات پر مبنی ہے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت سابق چیئرمین سینیٹ کمیٹی …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جمہوریہ انڈونیشیا کے 75 سالہ تعلقات پر انڈونیشیا کے سفیر چاندرا ڈبلیو سکوٹجو نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انڈونیشین ایکسپو 2025 کا باضابطہ افتتاح کیا۔یہ دو روزہ ایونٹ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ سنگ میل کی یاد میں منعقد ہو رہا ہے جو باہمی احترام، ثقافتی قربت اور بہتر دنیا کے مشترکہ خیالات پر مبنی ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت سابق چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے بطور مہمانِ خصوصی کی، جن کے ہمراہ سفیر چاندرا ڈبلیو سکوٹجو اور میڈم تمارا وائی سکوٹجو، سفارتی اور کاروباری برادری کے معززین اور پرجوش عوامی سامعین موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ شاپنگ مال میں اس لئے تقریب منعقد کر رہے ہیں کیونکہ دوستی کو بند کمروں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔

اسے عوام کے ساتھ منانا چاہیے، بالکل یہاں جہاں خاندان، نوجوان اور کمیونٹیز اکٹھے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروٹوکول کا معاملہ نہیں، بلکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے عوام کے درمیان خوشی، ثقافت اور اتحاد کا اشتراک ہے۔اس کے علاوہ، تمارا وائی سکوٹجو کی قیادت میں سفارت خانے کی خواتین ایسوسی ایشن نے دلفریب پرفارمنس پیش کی، جس نے "آئی ہیو اے ڈریم” اور "دل دل پاکستان” کی ہم آہنگ گونج سے سامعین کو مسحور کر دیا۔”انڈونیشیا میرے دل میں خاص مقام رکھتا ہے، کیونکہ میں نے جکارتہ میں پاکستان کے پہلے دفاعی اتاشی کے بیٹے کے طور پر یادگار لمحات گزارے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہاکہ میں نے مسٹر پرابوو سبیانتو سے بھی ملاقات کی جب وہ انڈونیشیا کی کابینہ سے باہر تھے۔ میں نے تو ان سے کہہ دیا تھا کہ وہ انڈونیشیا کے اگلے صدر ہوں گے۔شام کا مرکزی فنکارانہ نکتہ مشہور انڈونیشی گروپ پاگویوبان سترا کی خصوصی طور پر اس موقع کے لیے پرواز کرکے آمد تھی۔

ان کی انڈونیشی گیتوں اور رقص کی پرفارمنس نے طویل تالیوں سے داد وصول کی ۔انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کا جذبہ اس وقت مزید نمایاں ہوا جب انڈونیشیائی اور پاکستانی رقاصوں نے روایتی انڈونیشیائی رقص لینگگانگ جکارتہ کی متحرک پیشکش میں ایک ساتھ شمولیت اختیار کی،

جو بین الثقافتی اتحاد اور مشترکہ خوشی کی علامت تھا۔انڈونیشیائی سفارت خانہ نے شہریوں کو ایکسپو کے دوسرے دن شرکت کی دعوت دی ہے، جو دلچسپ مصنوعات کی نمائش، ثقافتی سرگرمیوں، لائیو موسیقی اور کاروباری نیٹ ورکنگ کے مزید مواقع کا وعدہ کرتا ہے۔شرکاء نے ایکسپو میں انڈونیشیا کی تخلیقی صلاحیتوں، متحرک ثقافت اور فنکارانہ پرفارمنس کا مشاہدہ کرنا ایک حیرت انگیز تجربہ قراردیا۔