اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے مابین خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ راہا پروگرام کے تحت پاکستان اور اٹلی کے مابین ڈیبٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ایس اے) کے ذریعے کیا گیاہے ۔ معاہدے پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور پاکستان میں …
پاکستان اور اٹلی نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کیلئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے مابین خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ راہا پروگرام کے تحت پاکستان اور اٹلی کے مابین ڈیبٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ایس اے) کے ذریعے کیا گیاہے ۔ معاہدے پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفنو یونسٹیکرو نے دستخط کئے۔ اس پروگرام کا مقصد افغان مہاجرین اور ان کے میزبان برادری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت شمسی توانائی سے کام کرنے والی آٹھ فراہمی آب کی سکیمیں شروع کی جائیں گی جس سے پانی کے مثر استعمال اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت‘ ڈی آئی خان‘ بنوں اور ٹانک کے عوام اس سے مستفید ہوں گے۔








