اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے مابین خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ راہا پروگرام کے تحت پاکستان اور اٹلی کے مابین ‘ ڈیبٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ایس اے) کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور پاکستان …
پاکستان اور اٹلی کے مابین خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے مابین خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لئے واش منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ راہا پروگرام کے تحت پاکستان اور اٹلی کے مابین ‘ ڈیبٹ سویپ ایگریمنٹ (پی آئی ایس اے) کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفنو یونسٹیکرو نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پروگرام کا مقصد افغان مہاجرین اور ان کے میزبان برادری کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت شمسی توانائی سے کام کرنے والی آٹھ فراہمی آب کی سکیمیں شروع کی جائیں گی جس سے پانی کے موثر استعمال اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت‘ ڈی آئی خان‘ بنوں اور ٹانک کے عوام اس سے مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 15 کروڑ تین لاکھ 41 ہزار روپے لگائی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اٹلی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے یہ منصوبے خیبر پختوخواءکے جنوبی اضلاع کی عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔








