اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے میں تیزی لانے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بارڈر میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں منعقدہ پاکستان ایران ہائر بارڈر کمیشن(ایچ بی سی) کے دوسرے مرحلے کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق …
پاکستان اور ایران کا بارڈر میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے میں تیزی لانے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بارڈر میکنزم کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں منعقدہ پاکستان ایران ہائر بارڈر کمیشن(ایچ بی سی) کے دوسرے مرحلے کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (افغانستان، ایران اور ترکی) زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستانی وفد جبکہ ڈی جی بین الا قوامی قانونی امور وزارت خارجہ ایران عباس اردیکانی نے اپنے ملکی وفد کی نمائندگی کی۔ سیشن کے دوران فریقین نے متعلقہ فریم ورک کے اندر موجودہ بارڈر میکنزم پر موثر عملدرآمد کیلئے تعمیری بحث کی۔ دونوں ملکوں نے ان شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں ملکوں نے باہمی افہام و تفہیم سے نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے میں تیزی لانے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا اور سرحدی نقشوں کو اپ ڈیٹ اور مشترکہ بارڈر سروے کرنے سمیت فریقین نے موثر بارڈر منیجمنٹ کوششوں کے سلسلے میں باڑ کی تنصیب جیسے مناسب اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔








