اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے لوٹن سنٹرل لائبریری میں تصویری نمائش شروع ہوگئی۔تصویری نمائش کا اہتمام اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے کیا ہے ،تصاویر میں گزشتہ ستر برسوں کے دوران پاک برطانوی تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔نمائش 13دسمبر تک جاری رہیگی۔پاکستان میں برطانیہ کے قائمقام ہائی کمشنر رچرڈ کروڈر نے کہا کہ ہمیں …
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے تصویری نمائش شروع
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے لوٹن سنٹرل لائبریری میں تصویری نمائش شروع ہوگئی۔تصویری نمائش کا اہتمام اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے کیا ہے ،تصاویر میں گزشتہ ستر برسوں کے دوران پاک برطانوی تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔نمائش 13دسمبر تک جاری رہیگی۔پاکستان میں برطانیہ کے قائمقام ہائی کمشنر رچرڈ کروڈر نے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ہماری تصویری نمائش لوٹن سنٹرل لائبریری میں جاری ہے۔لوٹن میں کثیر تعداد میں پاکستانی تارکین وطن آباد ہیں اور توقع کرتے ہیں نمائش میں شرکت کرنے والے تاریخی تصاویر سے لطف اندوز ہونگے۔نمائش پارلیمنٹ کے دونوں میں بھی منعقد کی گئی تھی اور اب سال کے آخر تک برمنگھم کی لائبریری میں جاری رہیگی۔قبل ازیں ان تصویری نمائش کا اہتمام پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بھی ہو چکی ہے۔








