کراچی۔9جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر راہول عالم صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلٰی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلٰی سندھ …
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہائی کمشنر بنگلا دیش راہول عالم صدیقی

مزید خبریں
کراچی۔9جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر راہول عالم صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلٰی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش ہمارا مسلم برادر ملک ہے،ہمیں دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانا چاہئے۔








