پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ (کل) سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا

راولپنڈی ۔20اگست (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں میں مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز بدھ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود ( کپتان ) ، سعود شکیل ( نائب کپتان ) ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) ،نسیم …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی ۔20اگست (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں میں مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز بدھ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود ( کپتان ) ، سعود شکیل ( نائب کپتان ) ، عبداللہ شفیق ، بابر اعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) ،نسیم شاہ ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ، یہ شان مسعود کا بطور کپتان ہوم سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا، پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے، پاکستان نے اب تک چیمپئن شپ میں دو سیریز کھیلی ہیں، سری لنکا کے خلاف اس نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی ٹیم اس سیزن میں 9 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 99-1998 کے بعد سے پاکستان کا یہ مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہے۔پاکستان 7 ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا جن میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 ، اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 اور آئندہ سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ شامل ہیں، قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز دسمبر ، جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سر زمین پر کھیلے گی ۔پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی رواں سال تقرری کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔پی سی بی نے شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹیں انتہائی معمولی قیمت پر رکھی ہیں اور PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔