ڈھاکہ۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا جہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے سرکاری وفد اور پاکستانی جامعات کے نمائندوں نے ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سینئر حکام، ماہرینِ تعلیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ …
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کے نئے دور کا آغاز

مزید خبریں
ڈھاکہ۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا جہاں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے سرکاری وفد اور پاکستانی جامعات کے نمائندوں نے ’’پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سینئر حکام، ماہرینِ تعلیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں طلباء، والدین، اساتذہ اور پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ءنے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں، پروگرامز اور سکالرشپس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایچ ای سی کا دورہ کرنے والے وفد نے موقع پر موجود نوجوانوں اور تعلیمی ماہرین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جس سے بنگلہ دیشی طلبہ میں تعلیم کے لئے نئی امید اور حوصلہ پیدا ہوا۔
وفد نے خصوصی طور پر علامہ محمد اقبال سکالرشپ پروگرام کو اجاگر کیا جو بنگلہ دیشی طلبہ کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو نئے قائم ہونے والے پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے اہم حصے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔








