اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کے حادثاتی خطرات میں کمی سے متعلق دو طرفہ معاہدے میں اگلے پانچ سال تک توسیع پر اتفاق کر لیا۔پاکستان دونوں ملکوں کی جانب سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک استحکام کی غرض سے کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کے حادثاتی خطرات میں کمی سے …
پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کے حادثاتی خطرات میں کمی سے متعلق دو طرفہ معاہدے میں اگلے پانچ سال تک توسیع پر اتفاق کر لیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کے حادثاتی خطرات میں کمی سے متعلق دو طرفہ معاہدے میں اگلے پانچ سال تک توسیع پر اتفاق کر لیا۔پاکستان دونوں ملکوں کی جانب سے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک استحکام کی غرض سے کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کے حادثاتی خطرات میں کمی سے متعلق دو طرفہ معاہدے میں اگلے پانچ سال(2017-22)تک توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔یہ معاہدہ 2007میں عمل میں لایا گیا تھا اور 2012میں اس میں پانچ سال کی توسیع کی گئی تھی۔معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری اعتماد سازی اقدامات(سی بی ایم) کا حصہ ہے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار ماحول امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے کسی بھی خطرے کی صورت میں دونوں ملکوں کے مابین فوری معلومات کے تبادلے پر زور دیتا ہے۔









