پاکستان اور بیلاروس کا بنیادی طور پر صنعت ، زراعت اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے پیر کو بنیادی طور پر صنعت ، زراعت اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے اور باہمی مفادات کے فروغ کے لئے ضروری حالات پیدا کرنے کے لئے دونوں ممالک کی قانون ساز اداروں کو استعمال کرنے پر زور دیا۔دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی رہنماو¿ں اور بیلاروس کے نائب وزیر برائے امور خارجہ آندرے ڈپکیونس کے …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے پیر کو بنیادی طور پر صنعت ، زراعت اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے اور باہمی مفادات کے فروغ کے لئے ضروری حالات پیدا کرنے کے لئے دونوں ممالک کی قانون ساز اداروں کو استعمال کرنے پر زور دیا۔دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی رہنماو¿ں اور بیلاروس کے نائب وزیر برائے امور خارجہ آندرے ڈپکیونس کے درمیان بات چیت کے دوران مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، بیلا روس کے نائب وزیر خارجہ 25 سے 26 نومبر کو یہاں ایک ورکنگ دورے پر تھے۔ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا یہ دورہ ان سفارتی تعلقات کی ایک علامت ہے۔ دورے کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوربیلا روس کی پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان۔بیلاروس فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ بین الپارلیمانی بات چیت کو اہمیت دیتے ہوئے دونوں اطراف نے 2020 میں بیلاروس اور پاکستان کے قانون ساز اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ دوستی گروپوں کے نمائندوں کے باہمی دوروں کے انعقاد کے امکانات پربھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے مابین سیاست ، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بشمول مختلف سطح کے دو طرفہ مواقعوں اور باہمی دوروں کی تیاری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔بیلا روس کے نائب وزیر نے پاکستان میں بیلاروس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے جورابیک کرگز بیکوف سے بھی ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے فورمز کی سطح پر کاروباری وفود کے تبادلوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آندرے ڈپکیونس نے متعدد تقریبات میں شرکت کی۔ خاص طور پر نائب وزیر نے نیشنللائبریری میں قائم بیلاروس کے انفارمیشن اینڈ کلچرل سنٹر کے لئے ” دی بل ہیریٹیج آف فرانسسک شریانا” کا خصوصی شمارہ بھی حوالے کیا۔وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔