اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی ٹینس فیڈریشنز کے درمیان دوطرفہ نمائشی میچوں کی سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم 28 اکتوبر کو ترکی کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے ترکی روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ترکی ٹینس …
پاکستان اور ترکی کی ٹینس فیڈریشنز کے درمیان دوطرفہ نمائشی میچوں کی سیریز کا معاہدہ طے پاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی ٹینس فیڈریشنز کے درمیان دوطرفہ نمائشی میچوں کی سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم 28 اکتوبر کو ترکی کے ساتھ نمائشی میچوں کی سیریز کے لئے ترکی روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ترکی ٹینس فیڈریشن نے پی ٹی ایف کو آفر دی تھی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو ہمارے ملک بھجوائے تاکہ وہ آپس میں نمائشی میچوں کی سیریز کھیل سکیں۔








