اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سال کے آغازمیں برادراسلامی ملک ترکی کا دورہ کیاتھا، اس دورے کے دوران وزیراعظم نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے علاوہ تاجروں اورسرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم نے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی پاکستان میں …
پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں پیش رفت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سال کے آغازمیں برادراسلامی ملک ترکی کا دورہ کیاتھا، اس دورے کے دوران وزیراعظم نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے علاوہ تاجروں اورسرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم نے بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی پاکستان میں سرمایہ کرے ۔ انھوں نے ترکی کی بزنس کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں اور پاکستان میں تعمیرات سے سے لے کر سیاحت، اور قدرتی وسائل کی دریافت تک کے پراجیکٹس میں حصہ لیں۔ انھوں نے ترک تاجروں کو یہ بھی تسلی دی کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے رہی ہے اور اس سلسلے میں سرخ فیتے کو بالکل ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ترکی کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 147.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔








