اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے اعلی سطح پر وفود کے تبادلے اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور انکے جاپانی ہم منصب تارو کونو کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے …
پاکستان اور جاپان کا اعلی سطح پر وفود کے تبادلے اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے اعلی سطح پر وفود کے تبادلے اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور انکے جاپانی ہم منصب تارو کونو کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات،علاقائی و بین الاقوامی بالخصوص افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونون وزراءخارجہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پر امن،مستحکم اور محفوظ افغانستان اور افغان عوام اور افغان حکومت کی قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔خواجہ آصف نے اپنے جاپانی ہم منصب کو سی پیک کے ذریعے علاقائی رابطوں اور ترقی میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کی غرض سے پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے بریف کیا۔جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف جنگ میں عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔جاپانی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستانی اہلیت سے متعلق بریف کیا۔







