اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے تجارت،سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی،آئی ٹی،زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک جاپان مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں …
پاکستان اور جاپان کا تجارت،سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور جاپان نے تجارت،سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی،آئی ٹی،زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک جاپان مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں منعقد میں ہوئے، اس دوران دو طرفہ اور علاقائی امور زیر بحث لائے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خوہاں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارت،سرمایہ کاری،انسانی وسائل کی ترقی،آئی ٹی،زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان کیساتھ نوجوان کی تربیت کی غرض سے ٹیکنیکل انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے۔اس پروگرام سے پاکستای نوجوانوں کے ہنر میں اضافہ ہو گا وہ روزگار کیلئے جاپان جا سکیں گے۔جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے اس موقع پر کہا کہ جاپان پاکستان کیساتھ اقتصادی و سماجی تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک متحرک قوم ہے جبکہ جنوبی ایشیاءمیں امن واستحکام میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات میں عوامی سطح پر رابطوں ،علاقائی صورتحال ،دہشت گردی اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔








