پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کا مضبوط تعلق استوار ہے، جاپانی مندوبین

لاہور۔14 فروری(اے پی پی )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیںجاپانی سفارتخانے اور MEXTایلومینائی ایسوسی ایشن آف پاکستان "ماپ"کے باہمی اشتراک سے کیلنڈر2020 کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔نمائش میں جاپانی قونصلربرائے کلچر اینڈ پبلک انفارمیشن سیکشن ریوجی ایوساکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن سمیت ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر نیلم ناز، یو ای ٹی کے جاپان سے فارغ التحصیل ، فیکلٹی ممبرز …

لاہور۔14 فروری(اے پی پی )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیںجاپانی سفارتخانے اور MEXTایلومینائی ایسوسی ایشن آف پاکستان "ماپ”کے باہمی اشتراک سے کیلنڈر2020 کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔نمائش میں جاپانی قونصلربرائے کلچر اینڈ پبلک انفارمیشن سیکشن ریوجی ایوساکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن سمیت ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر نیلم ناز، یو ای ٹی کے جاپان سے فارغ التحصیل ، فیکلٹی ممبرز اور” ماپ "کے ایلومینائی ممبران بھی تقریب کا حصہ بنے۔اس سلسلے میں کانفرنس روم میں” ماپ "کے نو منتخب امیدواران کی تقریب حلف برداری کا بھی انعقاد کیاگیا۔تقریب میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جاپانی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپس دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جاپانی قونصلرریوجی ایوساکی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین جدید خطوط پر استوار تعلقات تحقیقی، تخلیقی اور تکنیکی میدانوں میں جدت پسندی سے مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دوستی سے دونوں ممالک اور انکی عوام مکمل مستفید ہوں۔جاپانی جامعات کے دروازے پاکستانی نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کے ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جاپانی کیلنڈرز کی نمائش کا مقصد جاپان کے مختلف پہلوو¿ں کو پاکستانی طلباءسے متعارف کرانا ہے۔جاپانی قونصلرنے یو ای ٹی لاہور کے دورے پر پاکستانی طلباءمیں ریسرچ کے رحجان کو سراہا اورکہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں انہیں اسکالر شپ آفرز سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہاں نمائش کیلئے رکھے جانے والے کیلنڈرروایتی اور عصری فنون ،کھیل،آٹوموبائل،فطرت ،جاپانی ثقافت اور انفراسٹرکچر جاپانی ورثے کے عکاس ہیں۔