اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہوں گی۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم (کل) بروز ہفتہ کو اسلام آباد کلب میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی، اس دوران کھلاڑی بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ …
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں، میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہوں گی۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم (کل) بروز ہفتہ کو اسلام آباد کلب میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی، اس دوران کھلاڑی بیٹنگ
باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر عمدہ کارکردگی کی بدولت سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم فتح کے ساتھ سیریز میں برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔








