پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میںاضافہ ہوگا، ایس ایم منیر

پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میںاضافہ ہوگا، ایس ایم منیر اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میںاضافہ ہوگا۔ اس وقت روس کو برآمد کی جانیوالی پاکستانی …

پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میںاضافہ ہوگا، ایس ایم منیر
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے رابطوں کے فروغ سے ملکی برآمدات میںاضافہ ہوگا۔ اس وقت روس کو برآمد کی جانیوالی پاکستانی مصنوعات کاحجم 187ملین ڈالر ہے جو اپنی استعداد سے کم ہے۔ تجارتی وفد کے ہمراہ روس کے دورہ پر جاتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ روس دنیا کی 5 ویں بڑی معیشت اور دنیا کا 26 واں بڑا درآمد کنندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی کاروباری ، صنعتکار و تاجر برادری کے رابطوں سے باہمی تجارت اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply