لاہور۔ 30اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ باﺅلنگ کے شعبے میں فہم اشرف نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک نے تین میچز میں 51 کی اوسط سے ایک نصف سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 102رنز بنائے۔ …
پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز، بیٹنگ میں شعیب ملک، باﺅلنگ میں فہم اشرف چھائے رہے
لاہور۔ 30اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ باﺅلنگ کے شعبے میں فہم اشرف نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک نے تین میچز میں 51 کی اوسط سے ایک نصف سنچری کے ساتھ مجموعی طور پر 102رنز بنائے۔ سری لنکا کے گوانتھ لیکا 78 رنز بناکر دوسرے اور سمار ویکراما 59 رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے۔ باﺅلنگ کے شعبے میں فہیم اشرف نے تین میچز میں 6.83 کی اوسط سے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی 15.50کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد عامر نے ایک میچ کھیلا لیکن انہوں نے اسی میں چار وکٹیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔









