راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی.آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ …
پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی.آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ہمراہ تھے۔
محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی ۔محسن نقوی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔محسن نقوی نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔محسن نقوی نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پرسری لنکن کھلاڑیوں کا فرداً فردا ًشکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔ سری لنکن ہائی کمشنرنے کہا کہ میں نے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دی ہیں لیکن پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ سکیورٹی سے ہم سب مطمئن ہیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








