کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج پیر کو کھیلا جائے گا۔ میچ کے لئے گراﺅنڈ تیار کرلیا گیا ہے اور آﺅٹ فیلڈکومکمل طور پر خشک کردیاگیا ہے جبکہ پچ بھی تیار کر لی گئی ہے۔دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک روز قبل اتوار کو پریکٹس سیشن کیا۔مہمان ٹیم سری لنکا …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج پیر کو کھیلا جائے گا۔ میچ کے لئے گراﺅنڈ تیار کرلیا گیا ہے اور آﺅٹ فیلڈکومکمل طور پر خشک کردیاگیا ہے جبکہ پچ بھی تیار کر لی گئی ہے۔دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک روز قبل اتوار کو پریکٹس سیشن کیا۔مہمان ٹیم سری لنکا نے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم نے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن کے بعد سری لنکا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتانائیکے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر جونیئر کھلاڑی ہیں اور وہ دلچسپ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے آئے ہیں، سیکوریٹی اطمینان بخش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد نہ صرف سری لنکن کھلاڑیوں بلکہ دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی بہترین سیکورٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم مضبوط ہے اور ہمارے کھلاڑی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔








