پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل )کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل بروز اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

راولپنڈی۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل بروز اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔