اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیکرٹری خارجہ کی سطح پر دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ منعقد ہوا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان جبکہ سری لنکا کے وفد کی سربراہی سکریٹری خارجہ ایڈمرل (پروفیسر) جیاناتھ کولمبیج کر رہے تھے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت کے دوران فریقین نے سیاسی،معاشی ، دفاعی ، تجارت،سرمایہ کاری ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں …
پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیکرٹری خارجہ کی سطح پر دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیکرٹری خارجہ کی سطح پر دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ منعقد ہوا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان جبکہ سری لنکا کے وفد کی سربراہی سکریٹری خارجہ ایڈمرل (پروفیسر) جیاناتھ کولمبیج کر رہے تھے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت کے دوران فریقین نے سیاسی،معاشی ، دفاعی ، تجارت،سرمایہ کاری ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔1948 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان، باہمی اعتماد، احترام اور قریبی تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات چلے آرہے ہیں۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے دو طرفہ سیاسی تعلقات اور اعلی سطح پر تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کو بھی بہترین سیاسی تعلقات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس کے دوران کووڈ 19 کے قومی اور عالمی سطح پر اثرات اور وبا پر قابو پسنے کے اقدامات کو بھی زیر بحث لایاگیا۔ سکریٹری خارجہ نے سری لنکا کے ہم منصب کو ترقی پزیر ممالک کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ’قرض ریلیف سے متعلق عالمی اقدام‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے سری لنکن وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، سی پیک کی پیشرفت اور افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کی مثبت شراکت کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سارک کے لئے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقائی تعاون کے عمل کو آگے بڑھنے دیا جائے گا۔








