اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز کا معاہدہ توثیق کے مرحلہ میں ہے جس کے بعد یہ قابل عمل ہو جائے گا، اس معاہدہ کے تحت ٹیکس مقاصد کیلئے مالی کھاتوں اور بینکنگ کی معلومات دریافت کرنے پر میسر ہوں گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم …
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان معاہدہ کی توثیق کے بعد مالی کھاتوں اور بینکنگ کی معلومات دریافت کرنے پر میسر ہوں گی۔ وزیر خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز کا معاہدہ توثیق کے مرحلہ میں ہے جس کے بعد یہ قابل عمل ہو جائے گا، اس معاہدہ کے تحت ٹیکس مقاصد کیلئے مالی کھاتوں اور بینکنگ کی معلومات دریافت کرنے پر میسر ہوں گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچاﺅ کا نظرثانی شدہ معاہدہ بھی کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے ساتھ پچھلا معاہدہ 2005ءمیں کیا گیا تھا جس پر 2008ءمیں عملدرآمد شرروع ہوا تاہم یہ معاہدہ تبادلہ معلومات کے عالمی معیار کے مطابق نہ تھا لہٰذا اگست 2013ءمیں حکومت نے اس معاہدے پر نظرثانی کے بعد معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں مطلوبہ تبدیلیاں تجویز کیں۔ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے باہمی مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ 21مارچ 2017ءکو طے پا گیا ہے۔








