پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سندھ میں کثیر شعبہ جاتی عمل منصوبے کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کے معاہدہ پر دستخط منصوبہ کا مقصد صوبہ سندھ کے پراجیکٹ کیلئے منتخب علاقوں میں صفائی ستھرائی اور خوراک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف النوع کی خوراک میں اضافہ کرنا ہے اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی) پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ اقتصادی امور ڈویژن میں سندھ میں خوراک کیلئے کثیر شعبہ …
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سندھ میں کثیر شعبہ جاتی عمل منصوبے کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کے معاہدہ پر دستخط
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سندھ میں کثیر شعبہ جاتی عمل منصوبے کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کے معاہدہ پر دستخط
منصوبہ کا مقصد صوبہ سندھ کے پراجیکٹ کیلئے منتخب علاقوں میں صفائی ستھرائی اور خوراک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف النوع کی خوراک میں اضافہ کرنا ہے
اسلام آباد۔8نومبر(اے پی پی) پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ اقتصادی امور ڈویژن میں سندھ میں خوراک کیلئے کثیر شعبہ جاتی عمل (ایم ایس اے این) منصوبے کیلئے 5 ملین ڈالر کی امداد کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس منصوبہ کا مقصد صوبہ سندھ کے پراجیکٹ کیلئے منتخب علاقوں میں صفائی ستھرائی اور خوراک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف النواع کی خوراک میں اضافہ کرنا ہے۔ ایم ایس اے این میں بہتر خوراک (پی پی آئی این) ٹرسٹ فنڈ کیلئے پاکستان کی شراکت داری سے امداد فراہم کی گئی ہے جس میں سے 5 ملین ڈالر کا انتظام عالمی بینک نے کیا ہے (جس کیلئے مجموعی طور پر 17.56 ملین ڈالر امداد کا وعدہ کیا گیا ہے جو کہ اقساط میں تقسیم کی جائے گی)۔ اس امداد کے اہم اجزاءمیں صاف ستھرے سندھ کیلئے امداد، خوراک کیلئے زراعت، پراجیکٹ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن شامل ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان نے پاکستان کی جانب سے جبکہ کنٹری ڈائریکٹر پیچا ماتھو ایلانگووین نے عالمی بینک اور سیکرٹری زراعت محکمہ سپلائی اینڈ پرائسز سندھ ساجد جمال ابڑو نے حکومت سندھ کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے۔









