سلام آباد ۔ 27فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاع کی شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے کمانڈر ان چیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ صدر …
پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مصر کے وزیر دفاع اور کمانڈر ان چیف جنرل محمد احمد ذکی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 27فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاع کی شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے کمانڈر ان چیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع کی شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔








