پاکستان اور چین کے درمیان 10 کروڑڈالر کی لاگت کے 8 سمجھوتے طے پا گئے

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان 10 کروڑڈالر کی لاگت کے 8 سمجھوتے طے پا گئے۔ سی فوڈ‘ زراعت‘ سٹیل اور فارما سیوٹیکل کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے 14 نجی کمپنیوں نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار میں تیزی آئے گی۔ پاک چین تجارتی …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان 10 کروڑڈالر کی لاگت کے 8 سمجھوتے طے پا گئے۔ سی فوڈ‘ زراعت‘ سٹیل اور فارما سیوٹیکل کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے 14 نجی کمپنیوں نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار میں تیزی آئے گی۔ پاک چین تجارتی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور چین کی وزارت تجارت نے کیا۔ اس موقع پر چین کے اکنامک اور کمرشل قونصلر وانگ ژی ہوا نے باہمی سرمایہ کاری اور نجی شعبہ کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے سمجھوتوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دوست ملک ہے اور ہم پرامن بقائے باہمی تعاون برائے مشترکہ ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔