پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا 9واں دور سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کیجانب سے پاکستانی برآمد کنندگان کی طرف سے مصنوعات کا حتمی مسودہ پیش اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کے9ویں دور کے دوران سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے پاکستانی …
پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا 9واں دور

مزید خبریں
پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کا 9واں دور
سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کیجانب سے پاکستانی برآمد کنندگان کی طرف سے مصنوعات کا حتمی مسودہ پیش
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ (ایف ٹی اے) سے متعلق مذاکرات کے9ویں دور کے دوران سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے پاکستانی برآمد کنندگان اور صنعتوں کی طرف سے اشیاءو مصنوعات کے حتمی مسودے کو پیش کیا تاکہ ان پر ٹیرف اور ڈیوٹیز کی مد میں رعایت دی جا سکے۔ پاکستانی برآمد کنندگان چاہتے ہیں کہ ٹیرف میں رعایتیں آسیان ممالک کے برابر کی جائیں۔ وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف صنعتوں اور چیمبرز آف کامرس کی جانب سے مشاورتی مذاکرات کے دوران آراءاور تجاویز دی گئی تھیں تاکہ مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ چین کی طرف سے الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلہ پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے جس سے انڈر انوئسنگ جیسے مسائل اور ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال میں استحکام لایا جا سکے گا۔ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد سیکرٹری تجارت کی قیادت میں جبکہ 16 رکنی چینی وفد نائب وزیر تجارت مسٹر وانگ شوآن کی سربراہی میں مذاکرات میں شامل ہے۔








