اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنالف کے اعزاز میں سفارتخانے میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈنمارک کے سفیر پاکستان میں اپنی مدتِ سفارت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جا رہے ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، جناب اورنگزیب خان کِھچی تھے جنہیں سفیر نے گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی …
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ، الوداعی تقریب میں تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنالف کے اعزاز میں سفارتخانے میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈنمارک کے سفیر پاکستان میں اپنی مدتِ سفارت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جا رہے ہیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، جناب اورنگزیب خان کِھچی تھے جنہیں سفیر نے گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور ڈنمارک کے سفیر کے درمیان باہمی ثقافتی تعاون، سیاحت کے فروغ اور ورثہ و فنون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی۔نفٹی اسفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے سی ای او جناب عثمان شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت، حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈنمارک کے سفیر کو سندھ کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی ایک خوبصورت پینٹنگ پیش کی، جو ثقافتی خیرسگالی اور تعلقات کی علامت تھی۔یہ تحفہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری اور فنون کے تبادلے کے فروغ کے عزم کی غمازی کرتا ہے۔دریں اثنا، اس موقع پر وفاقی وزیر اورنگزیب خان کِھچی نے اٹلی کی سفیر محترمہ ماریلینا آرمیلن سے بھی ملاقات کی، جس میں ورثے اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








