پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبل ٹیکسیشن سے استثنیٰ اور ٹیکس چوری کی روک تھام کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبل ٹیکسیشن سے استثنیٰ اور آمدنی پر ٹیکس چوری کی روک تھام سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن حکومت کی جانب سے سیکرٹری برائے فنانس سروسز پروفیسر کے سی چن نے جمعہ کو ہانگ کانگ میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبل ٹیکسیشن سے استثنیٰ اور آمدنی پر ٹیکس چوری کی روک تھام سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن حکومت کی جانب سے سیکرٹری برائے فنانس سروسز پروفیسر کے سی چن نے جمعہ کو ہانگ کانگ میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔ ہانگ کانگ و گوانگ ژو میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالقادر میمن اور علی احمد آرائیں اور ہانگ کانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply