برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے مابین نیا سٹریٹجک باہمی تعاون منصوبہ (سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان) پر معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب منگل کو برسلز میں منعقد ہوئی۔ یورپی یونین کی جانب سے ان کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ نئے سٹرٹیجک پلان کے …
پاکستان اور یورپی یونین کے مابین نیا سٹریٹجک باہمی تعاون منصوبہ پر معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
برسلز ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے مابین نیا سٹریٹجک باہمی تعاون منصوبہ (سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان) پر معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب منگل کو برسلز میں منعقد ہوئی۔ یورپی یونین کی جانب سے ان کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ نئے سٹرٹیجک پلان کے بعد یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار فیڈریکا موگرینی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بے حد مسرور ہوں کہ آج پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ”سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان“ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔








