پاکستان اور یوکرین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچ چکا ہے، باہمی تعاون پر مبنی 25 سالہ سفارتکاری نے دونوں ملکوں کے بہتر مفاد میں اہم کردار ادا کیا ہے، یوکرینی سفیر ولادی میر لاکوموف اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان باہمی افہام …
پاکستان اور یوکرین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچ چکا ہے، یوکرینی سفیر ولادی میر لاکوموف
مزید خبریں
پاکستان اور یوکرین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچ چکا ہے، باہمی تعاون پر مبنی 25 سالہ سفارتکاری نے دونوں ملکوں کے بہتر مفاد میں اہم کردار ادا کیا ہے، یوکرینی سفیر ولادی میر لاکوموف
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچ چکا ہے، باہمی تعاون پر مبنی 25 سالہ سفارتکاری نے دونوں ملکوں کے بہتر مفاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سفارتخانہ میں یوکرین کے ڈپلومیٹک سروس کے سو سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر لاکوموف نے کہا کہ یوکرین دونوں ملکوں کی جامعات، سکولوں اور دیگر اداروں کے مابین تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے بعض یوکرینی یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ یونیورٹیوں کے مابین معاہدے بھی ہو چکے ہیں۔








