اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے پانچ سالہ شجرکاری مہم ”سرسبز و شاداب پاکستان“ کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے اٹامک انرجی کمیشن نے ایک باقاعدہ جامع پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل اینڈ بائیو ٹیک عبدالجبار خان کو سونپی گئی ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی …
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے پانچ سالہ شجرکاری مہم ”سرسبز و شاداب پاکستان“ کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں گے،جامع پروگرام ترتیب دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے پانچ سالہ شجرکاری مہم ”سرسبز و شاداب پاکستان“ کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے اٹامک انرجی کمیشن نے ایک باقاعدہ جامع پروگرام ترتیب دیا ہے، جس کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچرل اینڈ بائیو ٹیک عبدالجبار خان کو سونپی گئی ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت کمیشن کے ملک بھر میں قائم مراکز اور اداروں کے احاطوں میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی ہدایات کے تحت تمام شعبوں کے سربراہان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجرکاری یقینی بنائیں تاکہ ملک کو سرسبز و شاداب بناتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔








