پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان مینز ٹیم نے فائنل میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ہانگ کانگ چائنا کی ویمنز ٹیم نے بھی ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان مینز ٹیم نے فائنل میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ہانگ کانگ چائنا کی ویمنز ٹیم نے بھی ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہفتہ کو اسلام آباد کے مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے کوریا کے جیونگ من ریو کو 5-11، 7-11 اور 11-13 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں محمد عاصم خان نے کوریا کے سیوجن اوہ کو 6-11، 5-11 اور 4-11 سے ہرا کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔
ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ چائنا نے ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیاجبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کی مینز ٹیم اور ملائیشیا کی ویمنز ٹیم نے چاندی کے تمغے حاصل کیے جبکہ ہانگ کانگ چائنا اور ملائیشیا کی مینز ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے۔ ویمنز ایونٹ میں ایران اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب بھی مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑیوں گوگی علاؤالدین، قمر زمان اور جان شیر خان نے شرکت کی۔ ایشین سکواش فیڈریشن کے نائب صدر عادل جاسم الغریب تقریب کے مہمان خصوصی تھےجبکہ ایئر مارشل کاظم حماد (ہلال امتیاز ملٹری)، صدر پاکستان سکواش فیڈریشن اور ایئر وائس مارشل سہیل اکبر (ستارہ امتیاز ملٹری)، سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔








