نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اِسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اِسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ان کی مخلصانہ قیادت اور گراں قدر خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔







