پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور خواتین میں جلد تشخیص اور بروقت اسکریننگ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پمز کے شعبہ میڈیکل آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بٹار نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص اور باقاعدہ اسکریننگ علاج کے نتائج بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بروقت تشخیص سے …
خواتین میں بریسٹ کینسر بارے جلد تشخیص اور بروقت اسکریننگ کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور خواتین میں جلد تشخیص اور بروقت اسکریننگ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پمز کے شعبہ میڈیکل آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بٹار نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص اور باقاعدہ اسکریننگ علاج کے نتائج بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بروقت تشخیص سے کامیاب علاج کے امکانات بڑھانے اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
آگاہی واک میں کنسلٹنٹس ڈاکٹر سعدیہ نور، ڈاکٹر حفصہ فیاض، ڈاکٹر تحریم، ڈاکٹر حمزہ اور ڈاکٹر ابراہیم نے بھی شرکت کی۔مقررین نےبریسٹ کینسر سے متعلق معاشرتی ہچکچاہٹ اور بدنامی کے تاثر کو ختم کرنے، خواتین کو بلا تاخیر طبی مشورہ حاصل کرنے اور مرض کی ممکنہ علامات سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی میں اضافہ، اسکریننگ کی سہولیات تک آسان رسائی اور بروقت طبی مداخلت بریسٹ کینسر کے پھیلاؤ اور بوجھ میں کمی کے لیے ضروری ہیں۔







