پاکستان بوسنیا کے ساتھ پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے اور باہمی پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے اور باہمی پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ اپنے پارلیمانی تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان بوسنیا کے ساتھ پارلیمانی روابط کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبوں میں وسعت آسکتی ہے۔ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے حصول کے لیے بوسنیا کے ساتھ تجارت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ بوسنیا سی پیک کے تحت ہونے والی معاشی سرگرمی کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ اس موقع پر بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے کہا کہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کے نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بوسنیائی پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا میں بے پناہ معاشی مواقع موجودہ ہیں جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتےہیں

مزید خبریں