پاکستان بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکہ کی ثالثی پیشکش کا خیرمقدم کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس طرح کی پیشکش کی ہے۔ اسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس طرح کی پیشکش کی ہے۔ اسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا جس میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعتراف اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مختلف ممالک کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کررہا ہے۔ وہ خطہ میں امن نہیں چاہتا بلکہ وہ اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے لیکن اس میں اسے ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظلوم لوگوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply