اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان بیت المال غریب افراد کی معاونت، مریضوں کے علاج اور طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کرنے کا ادارہ ہے، ادارے کو غیر ضروری طور پر ایکسپوز نہ کیا جائے اور جتنی تفصیلات ادارہ دینا چاہتا ہے وہ مناسب ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر سرمد علی …
پاکستان بیت المال غریب افراد کی معاونت، مریضوں کے علاج اور طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کرنے کا ادارہ ہے، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان بیت المال غریب افراد کی معاونت، مریضوں کے علاج اور طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کرنے کا ادارہ ہے، ادارے کو غیر ضروری طور پر ایکسپوز نہ کیا جائے اور جتنی تفصیلات ادارہ دینا چاہتا ہے وہ مناسب ہیں۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر سرمد علی کے سوال پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ نے بتایا کہ بینکنگ چینل سے کٹنے والی زکوٰۃ سٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان بیت المال کو منتقل کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت نے کہا کہ بیت المال اس فنڈ کو شیڈول کے مطابق صوبائی دفاتر کو جاری کرتا ہے اور اگر ڈونرز کی تفصیلات درکار ہوں تو ایوان میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت عمران شاہ نے ادارے کے افسران کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سینیٹر ہلال الرحمان مندوخیل اور سینیٹر عابد شیر علی نے ڈی جی کی رہائشی سہولیات سے متعلق سوالات اٹھائے۔ وزیر نے جواب دیا کہ پاکستان بیت المال ایکٹ کے تحت ڈی جی کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جاتا ہے۔پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان کے سوالات اور تحریری جواب میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔








