اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، طلباء و طالبات کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں خوب دل لگا کر محنت کریں تاکہ 21ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام آبا د ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے …
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، طلباء و طالبات کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں خوب دل لگا کر محنت کریں تاکہ 21ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام آبا د ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم لانے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے عملی طور پر کام شروع کر رکھا ہے۔ پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی نے خطبہ اسقبالیہ میں کہا کہ موجودہ دور کی جدید ٹیکنالوجی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مثبت استعمال میں لانا ضروری ہے کیونکہ اس کے منفی استعمال سے نوجوان نسل کو خطرات لاحق ہیں۔ اسلام آبا د ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طالبات اور اساتذہ کو ایوارڈ دیئے گئے عائشہ پرویز روبینہ طارق اور عائشہ اختر نے قائداعظم یونیورسٹی جبکہ مہوش منیر جویرہ سبحانی اقراء جاوید نے بی ایس سی کے امتحان میں بالترتیب اول، دوئم، سوئم پوزیشن حاصل کیں۔ درشم خان نے جونیئر سیکشن میں میڈل حاصل کیا۔







