پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنانے کے لئے مخالف جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے،زلفی بخاری

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنانے کے لئے مخالف جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دے گی اور ان کی قیادت …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنانے کے لئے مخالف جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دے گی اور ان کی قیادت خطے کی خوشحالی کے لئے جاری میگا ڈویلپمنٹ منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی جس میں حکمرانی کا حق ، جائیداد کا حق اور روزگار کا حق شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حزب اختلاف کو بھاری اکثریت سے شکست دینے کی مضبوط پوزیشن میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جہاں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے آئینی حق کے منتظر ہیں اور تحریک انصاف اپنی جدوجہد میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں