پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ‘اے پی پی’ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ عوامی حکومت عوام کے ایشوز کو حل کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈر کی ملک کو ضرورت تھی ،کشمیر کے ایشو کو اقوام متحدہ کے فورم پر جرائت اور بہادری سے اجاگر کرکے وزیراعظم عمران خان نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔یہ بات انہوں …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ عوامی حکومت عوام کے ایشوز کو حل کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان جیسے لیڈر کی ملک کو ضرورت تھی ،کشمیر کے ایشو کو اقوام متحدہ کے فورم پر جرائت اور بہادری سے اجاگر کرکے وزیراعظم عمران خان نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔یہ بات انہوں نے ‘اے پی پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے اور اس کے بل بوتے پر وہ ملک کو مشکل حالات سے نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس بات سے آگاہ ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت کن مشکل حالات میں ملی تھی لیکن اس کے باوجود لیڈرشپ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکال لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا دور دراز علاقوں کو بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے جلد نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔