پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظمیوں خصوصاً پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کی اطلاع سراسر من گھڑت ہے، نعیم الحق

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظمیوں خصوصاً پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کی اطلاع سراسر من گھڑت ہے، اعجاز احمد چودھری پنجاب کے صدر ہیں اور تحریک انصاف کے آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظمیوں خصوصاً پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کی اطلاع سراسر من گھڑت ہے، اعجاز احمد چودھری پنجاب کے صدر ہیں اور تحریک انصاف کے آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے حوالے سے اطلاعات بھی حقائق سے یکسر منافی ہیں۔بلاتصدیق اس قسم کی خبروں کی ترویج غیر اخلاقی، پیشہ وارانہ بددیانتی اور صحافتی اصولوں کیخلاف ہے۔قیاس آرائیوں اور من گھڑت خبروں کی اشاعت و تریج کی بجائے میڈیا مصدقہ معلومات پر انحصار کرے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو جامع آئین رکھتی ہے، جس میں فیصلہ سازی کا طریقہ کار صراحت سے درج ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین کے ویژن کی روشنی میں بطور جدید سیاسی ادارہ پارٹی آئین کی رہنمائی میں آگے بڑھیں گے۔

مزید خبریں