کوئٹہ۔29اگست(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کے بغیر نئے پاکستان کی تشکیل ممکن نہیں۔ صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں ۔صدارتی انتخاب اکثریت سے جیت جاﺅں گا ۔اس کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرکے ووٹ دینے کیلئے قائل کروں گا ۔ ان …
پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔29اگست(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کے بغیر نئے پاکستان کی تشکیل ممکن نہیں۔ صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں ۔صدارتی انتخاب اکثریت سے جیت جاﺅں گا ۔اس کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرکے ووٹ دینے کیلئے قائل کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد سے کوئٹہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، جہانگیر ترین ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور بلوچستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت بھی موجود تھی۔صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کوئٹہ میں موجود نہیں ان کی پارٹی کے دیگر رہنماﺅں سے مشاورت کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی سے ملاقات کرکے ووٹ کے حصول کیلئے قائل کریں گے۔








