پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان نے نئی تقرریوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جای کردہ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر محمود …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان نے نئی تقرریوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جای کردہ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر محمود کیانی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور احمد جواد کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ارشد داد سینئر نائب صدر، عمر سرفراز چیمہ اور زاہد حسین کاظمی نائب صدر جبکہ ڈاکٹر ابوالحسن انصاری مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دیں گے۔ علاوہ ازیں عمر فاروق مائر، نیک محمد خان اور سردار خادم حسین وردگ بالترتیب پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔ چوہدری محمد اقبال آزاد جموں و کشمیر اور حشمت اللہ خان گلگت بلتستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعینات ہوئے ہیں جبکہ نیلوفر بختیار، اعجاز رفیع بٹ، کرنل امان اللہ، ہمایوں جوگیزئی، شریف جوگیزئی اور خواجہ فاروق کوجوائنٹ سیکرٹریز مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح چیئرمین و وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے چیف آرگنازئر سیف اللہ نیازی نے ملک بھر میں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق اعجاز احمد چوہدری بطور صدر صوبہ پنجاب،جبکہ جنوبی پنجاب کی ذمہ داری نور خان بھابھہ کے سپرد کی گئی ہے۔فرید رحمان پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر اوربیرسٹر سلطان محمود آزاد جموں و کشمیر کی صدارت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔بلوچستان میں صدارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر منیر بلوچ اورگلگت بلتستان میں سید جعفر شاہ جبکہ بطورشعیب صدیقی کو صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

Leave a Reply