اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کرنے ہوں گے،اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کرنے ہوں گے،اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، ہم نے اپنی صنعت اور تجارت کو یکساں مواقع نہیں دیئے،سابق حکومت نے صنعت اور تجارت کو مضبوط کرنے کی بجائے قرضے لیے، بیرونی قرضے بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔








