پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا چینی اخبار ”گوانگ مینگ ڈیلی“ کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کی قومی ترقی میں نئی روح پھونک دی ہے اور اس سے پاکستان عوام کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ پیداواری عمل پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کمیونسٹ پارٹی آف چین کی قیادت میں چین کی تیز تر اقتصادی ترقی اور جامع سوشل …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کی قومی ترقی میں نئی روح پھونک دی ہے اور اس سے پاکستان عوام کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ پیداواری عمل پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں، کمیونسٹ پارٹی آف چین کی قیادت میں چین کی تیز تر اقتصادی ترقی اور جامع سوشل گورننس قابل تقلید ہے کیونکہ یہ ترقی پذیر ممالک اور وہاں کی سیاسی جماعتوں کو اپنے معاملات کی تفہیم اور ان کی اپنی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے روزگار کی فراہمی کے جامع وسائل اور پلیٹ فارم فراہم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی زبان کے اخبار ”گوانگ مینگ ڈیلی“ کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔