اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کوتاریخی غلطی کی تصحیح{ قرار دیے جانے کو مودی سرکار کی تاریخی حماقت قرار دے دیا ہے۔ سیف اللہ نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی پر عاقبت نااندیش بی …
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کوتاریخی غلطی کی تصحیح{ قرار دیے جانے کو مودی سرکار کی تاریخی حماقت قرار دے دیا ہے۔ سیف اللہ نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی پر عاقبت نااندیش بی جے پی قیادت کا موقف مکمل طور پر احمقانہ اور خطرناک حد تک گمراہ کن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرکے بھارت سرکار نے تاریخی حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔آرٹیکل 370 پر وار کر کرکے بیوقوف مودی سرکار نے کشمیر کیساتھ الحاق کا واحد جواز بھی منہدم کردیا ہے۔ سیف اللہ خان نیازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل کشمیر کی واضح اکثریت ہے اور پاکستان نے تو اس الحاق کو کبھی سرے سے قبول ہی نہیں کیا۔ آرٹیکل 370 پر وار کرکے بھارت باضابطہ طور پر قابض ریاست کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور شملہ معاہدے سمیت متعدد معاہدات بھارت کو کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کی قطعاً اجازت نہیں دیتے۔








