راولپنڈی۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی مشکل معاشی حالات، منفی پروپیگنڈے اور دیوالیہ پن کے خدشات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ترقی، استحکام اور بہتری کی درست سمت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی کارکردگی، معاشی اشاریوں میں بہتری اور بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سیدھی راہ پر …
پاکستان ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری کا راولپنڈی میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی مشکل معاشی حالات، منفی پروپیگنڈے اور دیوالیہ پن کے خدشات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ترقی، استحکام اور بہتری کی درست سمت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی کارکردگی، معاشی اشاریوں میں بہتری اور بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سیدھی راہ پر چل پڑا ہے اور آنے والا وقت مزید خوشحالی لے کر آئے گا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے بدھ کو راولپنڈی میں منعقدہ فرنیچر نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب اپوزیشن کی جانب سے یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ ملک 20، 24 یا 48 گھنٹوں میں دیوالیہ ہو جائے گا، مگر آج وہی پاکستان معاشی بہتری اور استحکام کی مثال بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے اور معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو خیر باد کہے گا جس کے بعد ملکی معیشت میں خودکار طور پر بہتری آئے گی اور عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی، مالی خسارے اور دیگر معاشی چیلنجز پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ راولپنڈی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور یہاں کی تاجر برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کے لیے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے فرنیچر مارکیٹ کو پاکستان کی بہترین مارکیٹس میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ اسے آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں باقاعدہ شامل کیا جائے گا جبکہ پارکنگ سمیت تاجروں کو درپیش مسائل باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت افواجِ پاکستان اور ان کے پیچھے کھڑی پوری قوم ہے۔ہمارے جوان آج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں تاکہ قوم کا کل محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، عوام اور تمام ادارے افواجِ پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر کھڑے ہیں۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں طاقت کو حق سمجھا جاتا ہے ایسے میں اگر کوئی مضبوط دیوار بن کر پاکستان کا دفاع کر رہی ہے تو وہ افواجِ پاکستان ہیں۔ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید مضبوط ہوگا، معیشت مستحکم ہوگی اور عوام خوشحال ہوں گے۔








