پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں 2روزہ اجلاس تجارت میں اضافہ ، زراعت، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں 2روزہ اجلاس اشک آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ترکمانستان کابینہ کے …
پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں 2روزہ اجلاس
مزید خبریں
پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں 2روزہ اجلاس
تجارت میں اضافہ ، زراعت، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا پانچواں 2روزہ اجلاس اشک آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین و خارجہ امور کے وزیر راشد میردوف نے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ اس موقع پر اگست 2014ءکو اسلام آباد میں منعقدہ گذشتہ مشترکہ گورنمنٹ کمیشن اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے علاوہ تجارت میں اضافہ اور مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ حکومتی کمیشن کا اجلاس 17 تا 18 اگست کو ہوا۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون دوطرفہ تعلقات کا اہم جزو ہے، دونوں ممالک تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی شامل ہیں جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پوری کرنے کےلئے بڑی صلاحیت کا حامل منصوبہ ہے، دونوں ممالک ان منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے راستے اختیار کریں گے۔ اسی طرح دونوں ممالک تجارت، سیاحت اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کےلئے فضائی اور زمینی رابطوں کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ کے دورہ ترکمانستان نے دوطرفہ اور علاقائی سطحوں پر باہمی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے پاکستان کی وسطی ایشیاءکے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔








